ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیو ں کی قیمت میں اضا فہ ،شہری جا ئیں تو جا ئیں کہا ں؟

 سبزیو ں کی قیمت میں اضا فہ ،شہری جا ئیں تو جا ئیں کہا ں؟
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ما ئدہ وحید :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبزیاں مزید مہنگی ہوگئیں ,شہر میں سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کے برعکس زائد قیمتوں پر فروخت جاری۔
تفصیلا ت کے مطا بق پیاز کی سرکاری قیمت80بازاروں میں120،ٹماٹرسرکاری ریٹ85بازاروں میں 120،لہسن سرکاری قیمت415روپےشہر میں550،ادرک کی سرکاری قیمت920لیکن اوپن مارکیٹ میں 11000روپے کلو تک فروخت کیا گیاہے۔

 آلو کا سرکاری ریٹ75،بازاروں میں100روپے،میتھی290کے بجائے450روپے،بینگن 80کے بجائے120روپے،کریلے120روپے برعکس170روپے کلو کلو بیچے گئے۔

اس کے علا وہ پالک کی سرکاری قیمت 60،بازاروں میں 90 ،پھول گوبھی110کے بجائے150روپے،شلجم90 کے بجائے140 روپےاور شملہ مرچ سرکاری قیمت 200روپے کے برعکس ڈھائی سو روپے کلو فروخت کی گئی۔اروی180،مٹر600،گھیا توری 100روپے کلو بیچی گئی۔