بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہباز علی ) بھارتی کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطحی وفد 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔

 پاکستان پہنچنے والے بھارتی بورڈ کے وفد میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی اور سیکرٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھارتی وفد کا استقبال کیا اور پی سی بی حکام کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے وفد کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے، بھارتی وفد ایشیا کپ کے 5 اور 6 ستمبر کے میچز بھی دیکھےگا،بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی دعوت پر پاکستان آیا ہے اور پاکستان آنے سے قبل بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجر بنی اور راجیو شکلا کا کہنا تھا ہم پاکستان کرکٹ کے لیے جارہے ہیں، سیاست پر کوئی بات نہیں ہو گی۔

 چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف پی سی ہوٹل پہنچے اور بھارتی وفد کا استقبال کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف  کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے میچز کے وینیوز پر بات ہورہی ہے ، بھارت میں فرینڈلی حکومت آئے گی تو ان کی ٹیم بھی آجائے گی ،بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم یہاں آئیں۔

پاکستان اور بھارت کرکٹ بورڈ میں اچھے تعلقات ہیں، ہم یہاں سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے، بی سی   سی آئی کے صدر راجر بنی کا کہنا تھا کہ 2005 کے بعد پاکستان آیا ہوں،پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔