ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے خلاف جیت کا نسخہ کیا؟وسیم اکرم نے بتادیا

Waseem Akram
کیپشن: Waseem Akram
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لیجنڈ کرکٹر اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جیت کے لئے ٹیم کو ہار کا خوف ختم کرنا ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کے خلاف ہماری ٹیم جیت جائے، لیکن بھارتی ٹیم ایونٹ میں ایک میچ پاکستان سے جیت چکی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا آل راؤنڈر رویندرا جدیجا ان فٹ ہوکر ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے، جدیجا نے پانڈیا کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف بھارت کو جیت دلائی۔سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی آل راؤنڈر پانڈیا بہترین فاسٹ بالر ہے، اس کے ساتھ اس کی فیلڈنگ بھی اچھی ہے اور اس کی بیٹنگ کی سب کے سامنے ہے، وہ بے خوف ہوکر کھیلتا ہے۔ ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی اپنے دل سے ہار کا خوف نکالنا پڑے گا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ہارے یا جیتے، صحت مند تنقید ہونی چاہیے، مسائل کے حل بتائیں اور آگے بڑھیں۔سابق کپتان نے کہا کہ ہم خود ہی اپنے کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں، اس وقت ہم حسن علی پر تنقید کررہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی ایک دوسرے کے لیے بہت ہیں۔