ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر جہانگیرترین کا بڑااعلان

Jahangir Khan Tareen
کیپشن: Jahangir Khan Tareen
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے دس کروڑ کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مشترکا قومی کاوش کی ضرورت ہے۔

معروف سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین کی جانب سے اتوار 4 ستمبر کو سیلاب متاثرین کیلئے 10کروڑ کی امداد کا اعلان کیا گیا۔دی جانے والی امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقدی شامل ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔جہانگیر ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مشترکا قومی کاوش کی ضرورت ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ تمام امدادی سامان، رقم جہانگیر ترین کے اداروں کے ذریعے سیلاب متاثرین تک پہنچائی جائے گی، جب کہ جہانگیر ترین پہلے ہی ایک کروڑ روپے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے دے چکے ہیں۔