بنگلا دیشی وکٹ کیپر مشفق الرحیم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلا دیشی وکٹ کیپر مشفق الرحیم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پیغام میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں اب ٹیسٹ اور  ون ڈے فارمیٹ پر فوکس کروں گا '۔

بنگلا دیشی کرکٹر نے کہا 'میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں لیکن جب بھی موقع ملا فرنچائز لیگ کے لیے دستیاب ہوں گا، 'دو فارمیٹ میں ملک کی فخر کے ساتھ نمائندگی کرنے کا منتظر ہوں'۔

واضح رہے کہ مشفق الرحیم نے 28 نومبر 2006 میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 1 ستمبر 2022 کو ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا، اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں مشفق نے 102 میچز کھیلے، کرکٹر نے ان میچز میں 1500 رنز کیے۔