بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کا شاندار اقدام

Electricity Bills Relief Pakistan
کیپشن: Electricity Bills Relief
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو دیے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع اورجو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف  نے کمیٹی کو ہدایت کی تھی کہ 200 یونٹ تک کے بجلی کے صارفین کے بلوں میں ریلیف کو 24 گھنٹوں میں شامل کیا جائے اورصارفین کے بلوں کو فوری کم کیا جائے، بلوں کی تصحیح کے لیے ڈسکوز کا سٹاف 24 گھنٹےکام کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع کردیا،"فیول چارج ایڈجسٹمنٹ" سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا،300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی ۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے ،وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ،جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔

واضح رہےکہ پاور ڈویژن کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ صارفین کے لیے وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج پرعملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو دیے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے۔

 لیسکو نے تین سو یونٹس تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سرچارج ختم کرنے کے لئے اقدام کرنا شروع کردیے ہیں۔کمپنی نے ویب سائٹ پر بلوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے،جمع ہونیوالے بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو آئندہ ماہ بلوں سے منفی کر دیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ صارفین دفاتر میں جانے کی بجائے ویب سائٹ سے بل نکال سکیں گے، لیسکو کی جانب سے ویب سائٹ پر بل اپ ڈیٹ ہونے کےبعد صارفین پرنٹ لیکربل جمع کروا سکیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer