این سی او سی نے ویکسین لگوانے والوں کو خوشخبری سنادی

این سی او سی نے ویکسین لگوانے والوں کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)این سی او سی کا اتوار کے روز بھی ویکسی نیسن سنٹرز کھولنے کا اعلان،این سی او سی نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز صرف دوسری خوراک لگائی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فیصلہ دوسری خوراک لگانے کےعمل کو تیز کرنے کے لئے کیا گیا، دوسری خوراک کا رحجان کم دیکھنے کو مل رہاہے اور اتوار کے روز ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملہ کو اضافی الائونس بھی دیاجائےگا۔

یاد رہے کہ کورونا کے کیسز بڑھنے پر ایک بار پھر پابندیاں سخت کر دی گئیں,ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا، دوسرے شہروں کو جانے والے شہری بس اڈوں پر پھنس گئے، بچے، خواتین اور بزرگ افراد بھی خوار ہوتے رہے، شہریوں نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے اچانک فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 بس ٹرمینلز اور لاری اڈوں پر سینکڑوں شہری خوار ہوگئے،شہریوں کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز تو گزشتہ دو ہفتوں سے بڑھ رہے ہیں، حکومت ہنگامی فیصلوں سے پہلے عوام کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھے۔

پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے پرائیویٹ گاڑیوں کی چاندی ہو گئی، پریشان حال افراد کئی گنا زائد کرائے دے کر اپنے علاقوں کو روانہ ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer