(اکمل سومرو)محکمہ سکولز ایجوکیشن میں سکولوں کی بندش کے باوجود اساتذہ کو کنوینس الاؤنس کی ادائیگیوں کا انکشاف، گھروں میں بیٹھے اساتذہ کو 79 دنوں کا کنوینس الاؤنس ادا کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن میں سکولوں کی بندش کے باوجود اساتذہ کو کنوینس الاؤنس کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے، کورونا کے باعث سکولوں کی بندش کے باوجود محکمہ سکولز ایجوکشن کے اساتذہ و ملازمین کو کنوینس الاؤنس دئیے گئے ہیں، سکیل 14 سے 18 تک کے سکول ملازمین کو کنوینس الاؤنس دیا گیا ہے۔ محکمہ سکولز کے ملازمین کو 79 دنوں کے کنوینس الاؤنس ادا کیے گئے ہیں۔
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے دو ہزار انیس کی رپورٹ میں سکولوں کی بندش کے دوران کنوینس الاؤنس کی ادائیگی کو غیر قانونی قرار دیا تھا، اور اس ضمن میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کو آگاہ بھی کیا گیا تھا، رواں سال آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کی بندش کے باوجود کنوینس الاؤنس کی ادائیگیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے،غیر قانونی طور پر ادا شدہ الاؤنس کی ریکوری کی جائے گی۔