ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا کورونا ویکسین ماں بننے کی صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتی ہے؟

کیا کورونا ویکسین ماں بننے کی صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتی ہے؟
کیپشن: Women Pregnant
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی طرح طرح کی افواہوں اورغیر تصدیق شدہ معلومات نے عوام کو کنفیوز کرکے رکھ دیا ہے ۔ انٹر نیٹ پر خبروں کی بھرمار سے درست خبر ڈھونڈ نکالنا بھوسے میں سے سوئی تلاش کرنے کے مترادف ہے۔ اس سوال کا جواب ہے نہیں۔ کورونا ویکسین ماں بننے کی صلاحیتوں پر بالکل اثرانداز نہیں ہوتی۔
رپورٹ کے مطابق میڈیکل ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین شاٹس کا خواتین کے  ماں بننے کی صلاحیتوں سے کوئی بائیولوجیکل تعلق نہیں، فائزر کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق خواتین کے دو گروپس میں ایک گروپ کو ویکسین لگائی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو ڈمی ویکسین لگائی گئی۔

ییل یونیورسٹی کے سکول آف میڈیسن کی سربراہ اور گائنوکولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر میری جین من کن کا کہنا ہے کہ دونوں گروپس کی خواتین  کے پیریڈز میں کوئی فرق نہیں پایا گیا بلکہ ان کے حمل ٹھہرنے کی صلاحیتیں بھی یکساں تھیں۔

اسی طرح سی ڈی سی امریکی ادارے اور اس کے گروپس نے بھی کورونا ویکسین کو حاملہ خواتین کے لئے بے ضرر قرار دیا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں ان کے آئی سی یو میں پہنچنے کے امکانات زیادہ ہیں۔