ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی میڈیا ادارے دبئی سے ریاض منتقل 

سعودی میڈیا ادارے دبئی سے ریاض منتقل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : دبئی میں قائم سعودی عرب کی ملکیتی میڈیا اداروں کی  ریاض منتقلی شروع  ، دو سال  کی مدت لگے گی۔ 

 رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ٹی وی چینلز العربیہ اور الحدث نے اپنے عملے کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ آئندہ برس جنوری سے یومیہ بارہ گھنٹے کی نشریات سعودی دارالحکومت ریاض سے نشر کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سعودی عرب کو علاقائی کاروباری مرکز بنانے کے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ سعودی میڈیا اداروں کی دبئی سے ریاض منتقلی آئندہ دو سال میں مکمل ہو گی۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے میڈیا گروپ ایم بی سی اور الشرق نیوز نے بھی داخلی سطح پر اپنی ممکنہ ریاض منتقلی پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔