سٹی 42: جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر عالمی معیار کاجدیدایئر ٹریفک کنٹرول ٹاوراورفائراسٹیشن کی تعمیرکافیصلہ، سی اے اے نے متعلقہ کمپنیز سے درخواستیں طلب کرلیں
تفصیلات کے مطابق سی اے اے حکام کا جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر عالمی معیار کاجدیدایئر ٹریفک کنٹرول ٹاوراورفائراسٹیشن کی تعمیرکافیصلہ، سی اے اے نے متعلقہ کمپنیز سے درخواستیں طلب کرلیں ، دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 28 ستمبر تک درخواستیں سی اے اے کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاریکٹوریٹ میں جمع کرائیں، سی اے اے اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت قائم کیا جائیگا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم اے ٹی سی ٹاور 50 سال پرانا ہوچکا ہے ، بلندی کم ہو نے کی وجہ سے طیاروں کو کنٹرول کرنا دشوار ہو رہا ہے، نئے اے ٹی سی ٹاور 125 فٹ سے زائد بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جدید ائیر ٹریفک کنٹرول کی تعمیر سے اے ٹی سی کو حد نگاہ میں اضافہ،طیاروں کی سیفٹی میں مزید کار آمد ہوگا جبکہ ٹاوررن وے اور طیاروں کی پارکنگ اور پش بیک میں بھی مدد فراہم کرے گا، نئے اے ٹی سی ٹاور میں ایریا ریڈار سنٹر کو بھی منتقل کیا جائےگا او ریڈارر ڈسپلے ایریا بھی شامل ہوگا ،جدید عالمی میعار کے اے ٹی سی کمپلیکس کی تعمیر سےاکاو اور سیفٹی آ ڈٹ میں بھی اہم کردار ادا کر ے گا۔