ویب ڈیسک : آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغانستان میں امن واستحکام کے لئے اہم مذاکرات کی غرض سے کابل پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے پاکستان کے کسی اعلیٰ عہدے دار کا یہ پہلا دورہِ کابل ہے۔ جنرل فیض حمید نے ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس معاملے پر بات چیت کے لیے کابل پہنچے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اس دورے کے دوران وہ طالبان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔