ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم دفاع پر ویکسین سنٹر کھلے رہیں گے

NCOC
کیپشن: Vaccination Centre
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چھ ستمبر کو بھی ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رہے گے, این سی او سی نے واضح کردیا کہ 6 ستمبر کو چھٹی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے 6 ستمبر کو بھی ویکسی نیشن سنٹر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد تک پہنچ گئی. 24 گھنٹوں میں کورونا کے 708 نئےمریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ مہلک وائرس مزید 12 قیمتی زندگیاں نگل چکا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75 ہزار 558ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی،کوروناوائرس  کےباعث مزید 79 افرادجان کی بازی ہار گئے، ملک بھرمیں اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہوچکی ہے۔