عمر اسلم : میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دونوں سیاسی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال، دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے آئینی معاملے پر مشاورت کیساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
میاں شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں حکومت کیخلاف اپوزیشن کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جبکہ میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔