ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان پناہ گزینوں کیلئے امریکا میں 8 نئے شہر بسانے کا فیصلہ

افغان پناہ گزینوں کیلئے امریکا میں 8 نئے شہر بسانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا پہنچنے والے افغان پناہ گزینوں کے لیے فوجی اڈوں پر چھوٹے شہروں کی  تعمیر  شروع ۔50ہزار افغان شہریوں کو 8 نئے شہروں میں بسایا جائے گا۔

امریکی ایئر فورس کے جنرل گلین وان ہرک کے مطابق  آٹھ امریکی اڈوں پر 25 ہزار سے زائد افغان شہری پہنچ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا افغان شہریوں کی زبان، ثقافتی اقدار اور دیگر حوالوں سے مسائل پیش آ رہے ہیں۔  ان اڈوں پر چند ہاسٹلز یا ہاؤسنگ یونٹس کے لیے ایک فوجی افسر کو ’میئر‘ کے طور پر نامزد کیا ہے جب کہ ان کا ایک افغان ہم منصب بھی ہو گا تاکہ وہ مسائل کے بارے میں بات چیت کر سکے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کمان نے محکمہ دفاع سے اضافی ماہر لسانیات بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے جو روانی سے افغان شہریوں سے بات کر سکیں۔ان امریکی اڈوں پر سنگل افغان مرد و خواتین کو الگ الگ رکھا گیا   ہے جب کہ خاندانوں کی پرائیویسی کا بھی ممکنہ حد تک خیال رکھا جا رہا ہے۔