ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی سفر اب ٹرین اور بس سےبھی سستا

ہوائی سفر اب ٹرین اور بس سےبھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ہوائی سفر اب ٹرین اور بس سےبھی سستا، ایئربلیونےملکی تاریخ کاکم ترین کرایہ متعارف کرادیا جبکہ پاکستان ریلوے ٹرینوں کو بروقت منزل پر پہنچانے میں ناکام ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایئربلیونےاندرون ملک پروازوں کےکرائےمیں کمی کردی  جس کے بعد  ہوائی سفر اب ٹرین اور بس سے بھی سستا ہوگا۔ لاہورسےکراچی کایک طرفہ کرایہ4847روپےمقررکردیا، کراچی سےاسلام آبادکایک طرفہ کرایہ بھی4847روپےمقرر کردیاگیا، ایئربلیوکااندرون ملک نئےکرایہ ناموں پرعملدرآمدآج سےہوگیاجبکہ لاہور سے بس کاکرایہ 4000 اور لگژی کلاس بس کا کرایہ 5500 روپے ہے، قراقرم ایکسپریس ٹرین کا کرایہ 4700 روپے  ہے

 دوسری جانب  پاکستان ریلوے ٹرینوں کو بروقت منزل پر پہنچانے میں ناکام، اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں آج بھی تاخیر کا شکار ہیں ، گرین لائن ایک  گھنٹہ 4 منٹ، تیز گام  ایک  گھنٹہ 23 منٹ تاخیر  کا شکار ۔علامہ اقبال ایکسپریس ایک  گھنٹہ 15 منٹ، ایک  گھنٹہ 47 منٹ ،بہاؤالدین ذکریا 3 گھنٹے 41 منٹ  تاخیر  سے  کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی جبکہ  کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 53 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹہ 12 منٹ، پاکستان ایکسپریس ایک  گھنٹے کی تاخیر سے آئے گی ۔ شالیمار 2 گھنٹے 14 منٹ، پاک بزنس 4 گھنٹے 6 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے 58 منٹ کی تاخیر سے آئے گی۔