ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقبال قاسم نے استعفیٰ دے دیا

 اقبال قاسم نے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال قاسم نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوایا جسے منظور کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اقبال قاسم ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کے معاملے پر ناراض تھے۔اقبال قاسم نے پی سی بی سے ادارہ جاتی کرکٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اقبال قاسم معاملات میں وسیم اکرم کی بے جا مداخلت پر بھی ناراض تھے۔کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کی ٹیم انتظامیہ پر تنقید سے بھی اقبال قاسم خوش نہیں تھے۔

ادارہ جاتی کرکٹ بحالی کے معاملے پر بورڈ کی ٹال مٹول پر اقبال قاسم مستعفی ہوئے۔احسان مانی کے دور میں اقبال قاسم کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہونے والے دوسرے چیئرمین ہیں۔اس سے قبل محسن حسن خان بھی چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer