اساتذہ کیلئے قریبی سکولوں میں تبادلہ کرانےکا سنہری موقع، آخری تاریخ کیا

اساتذہ کیلئے قریبی سکولوں میں تبادلہ کرانےکا سنہری موقع، آخری تاریخ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)انتظامی تبادلوں کے تحت دور دراز سکولو ں میں ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کو قریبی سکول میں تبادلہ کروانےکے لئے 6 ستمبر تک آن لائن درخواست جمع کرانے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انتظامی تبادلوں کے تحت اساتذہ کو گھرسے دور سکولوں میں تعینات کرنے کے معاملہ مدنظر رکھتے اساتذہ کو صوبائی وزیر تعلیم نے اچھی خبر سنادی،قریبی سکولوں میں تبادلہ کے لئے اساتذہ 6 ستمبر تک داخلوں کے لئے اپلائی کرسکیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ کو صرف ایک سکول کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا مزید کہناتھا کہ اساتذہ اب شکایات درج کرانے کی بجائے سیس پر درخواست جمع کروائیں ۔چھ ستمبر کے بعد کسی ٹیچر کو قریبی سکول میں تبادلے کے لئے اپلائی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب سرکاری کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ ہوگیا، محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سےمحکمہ ہیلتھ کو مفت کورونا ٹیسٹ کے لئےانتظامات کرنے کی سفارش کردی گئی، علاوہ ازیں سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کو کھولنے کے لئے ڈائریکٹر آف پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب نےتمام ڈویژن کے ڈائریکٹرکالجز کے نام مراسلہ جاری کردیاگیا۔

پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپل سے کورونا انتظامات کے حوالے سے سرٹیفکیٹ وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا،پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپل اپنے اساتذہ و ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کے پاپند ہوں گے، سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے اساتذہ و ملازمین کی کورونا پرٹریننگ ورکشاپ 8 اور 9 ستمبر کو منعقد کرنے کا شیڈول جاری کیاگیا۔ جاری مراسلہ میں مزید کہاگیا کہ ڈائریکٹرکالجز  اپنے ڈویژن کے پرائیویٹ اور سرکاری کالجوں کی رپورٹ جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer