ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہالز مالکان کے لیے اچھی خبر

شادی ہالز مالکان کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: شادی ہالز مالکان کے لیے اچھی خبر، حکومت پنجاب نےشادی ہالزکومختلف ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔محکمہ خزانہ نے استثنیٰ کی سمری کابینہ کوارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق   کورونا وبا کے باعث شادی ہالز بند کیے گئے تھے اب حکومت پنجاب نے شادی ہالز کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شادی ہالزکھلنے تک سیلزٹیکس سےمستثنیٰ ہوں گے، شادی ہالزکوپراپرٹی ٹیکس سےبھی استثنیٰ دے دیاگیا۔

محکمہ خزانہ نے استثنیٰ کی سمری کابینہ کوارسال کردی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں میرج ہالز ایسو سی ایشن نے مشترکہ اجلاس میں  میرج ہالز کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہناتھا کہ حکومت اجازت دے تو شوشل ڈسٹینس ملحوظ خاطر رکھیں گے۔شادی ہالز کی بندش سے 42 لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں، حکومت اگر اجازت نہیں دیتی تو کم از کم ایک سال کے وصول کئے گئے ٹیکس واپس کر دے۔ حکومت بجلی گیس کے بل معاف کرےاورہالز کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئےمالی معاونت کابھی اعلان کیاجائے۔رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ کرایہ پر چلنے والے  میرج ہالز کے کرایہ کی معافی کا ایس او پی جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف کارروائیاں کیں گئیں، جس پر کورونا وائرس سے متعلق احکامات کو نظر انداز کرنے پر شہر کے 36 شادی ہالز کو سیل کیاگیا تھا، کورونا وائرس کےخطرات کے پیش نظرحکومت نے تین ہفتوں کیلئے میرج ہال بند کرنے کا حکم دیاتھا، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے شادی ہالز مالکان نے میرج ہالز کو بند کردیا جبکہ کچھ مالکان کی جانب سے حکومتی احکامات کو نظرانداز کردیا گیا تھا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer