پنجاب بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

پنجاب بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( قیصر کھوکھر ) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم کے دنوں میں لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر ہر قسم کی ہوائی فائرنگ کو سختی سے روکا جائے اور ایسا کرنیوالوں کیخلاف مقدمات قائم کئے جائیں۔  اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کی پولیس کو الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کیساتھ ساتھ اسلحہ کی ہر قسم کی نمائش بھی روکی جائے اور اسلحہ لہرانے والوں کیخلاف دفعہ 144 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلہ میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں کو شارٹ لسٹ کرنے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔