(شاہ رُخ ندیم) کرتار پور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کا تیسرا دور مکمل، ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق دو سے تین نکات کے علاوہ تمام معاملات طے ہو گئے۔
کرتار پور راہداری پر مذاکرات کیلئے پاکستان کا 19 رکنی وفد ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل کی سربراہی میں بھارت گیا، جہاں انہوں نے بھارتی وفد سے کرتار پور راہدری کے حوالے سے مذاکرات کیے، مذاکرات کے بعد بریفنگ میں ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، دو سے تین معاملات حل ہونا باقی ہے، اگلے مذاکرات کے لئے بھارت کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت نے ڈوزئیر بھیجا تھا اس کا جواب انہیں جمع کروا دیا ہے، بھارت کو اپنے موقف میں لچک دکھانے کی ضرورت ہے، ہماری طرف سے کرتار پور راہداری پر 90 فیصد کام مکمل ہے ہم نے نومبر میں بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ پر راہداری کھول دینی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ کرتار پور آنے والے سکھوں کو کارڈ جاری کیے جائیں گے، پانچ ہزار سکھ یاتریوں سے زیادہ سکھ یاتریوں کو جگہ کے مطابق آنے کی اجازت دیں گے۔