مسلم لیگ (ن) نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کی مخالفت کردی

مسلم لیگ (ن) نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کی مخالفت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پاکستان مسلم لیگ( ن) نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے حوالے سے آرڈیننس کی مخالفت کردی، ایم پی اے رابعہ فاروق نے گورنر کو خط لکھ دیا، کہتی ہیں پنجاب اسمبلی میں آرڈیننس کی مخالفت کریں گے، حکومت فیصلہ واپس لے۔

پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکمرانو ں نے ان گنت عوام کش اقدامات کیے ہیں، ٹیچنگ ہسپتالوں کو پرائیویٹ کر کے ایک اور عوام کش اقدام کیا گیا ہے، ٹیچنگ ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کی پہلے بھی کوشش کی گئی تھی جسے مسلم لیگ (ن) نے ناکام بنا دیا تھا۔

 خط میں کہا گیا ہےکہ اب آپ کے دستخط سے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتالوں کو پرائیویٹائز کردیا گیا ہے، اس آرڈیننس سے عوام صحت جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہوجائیں گے، میں بطور ایم پی اےاس اقدام کی بھرپورمذمت کرتی ہوں اور پنجاب اسمبلی میں جب یہ آرڈیننس آئے گا تو مسلم لیگ (ن) اس کی بھر پور مخالفت کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer