حکومت کی لاپرواہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

حکومت کی لاپرواہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور موجود حکومت کی لاپرواہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع۔

تفصیلات کے مطابق: قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جع کروائی گئی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے نتیجے میں صوبے بھر میں ڈینگی مریضوں کی مجمومی تعداد 880 تک پہنچ گئی۔  پنجاب حکومت کی بروقت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر صوبے بھر کی عوام میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے، ایسے لگتا ہے کہ حکومت خود ہی ڈینگی بخار میں مبتلا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت نااہلی کے باعث عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھلوار کررہی ہے جبکہ سابقہ حکومت نے بہتر حکمت عملی طے کرتے ہوئے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بہتر منصوبے بنائے جس سے قیمتی جانوں کو بچایا گیا، مگر موجودہ حکومت نے حسد اور ضد کی بنا پر سابقہ حکومت کے بنائے ہوئے منصوبے بند کر دیے ہیں۔

 جس سے صوبے بھر کی عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگ گئی ہیں، قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سابقہ حکومت کے ڈینگی پر قابو پانے کے منصوبوں کو جاری رکھے تاکہ صوبے بھر میں ڈینگی مچھر وں کا خاتمہ ہو سکے اور قیمتی جانوں کو بچایا سکے۔  اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ڈینگی مچھروں سے صوبے بھر میں عوام کی جان کو شدید خطرہ لاحق رہے گا۔    

Shazia Bashir

Content Writer