لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کےنتائج کااعلان کردیا

لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کےنتائج کااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات  کے نتائج کا اعلان کر دیا،رواں سال امتحان میں کامیابی کا تناسب63فیصد رہا۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ  پارٹ ٹو کے  امتحانی کے نتائج کا اعلان کر دیا، رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 81 ہزارامیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 1 لاکھ 15 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے۔

فلیٹیز ہوٹل میں انٹر میڈیٹ پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب  منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے خصوصی شرکت کی اور پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنیوالےطالبعلم علی رضا، طلحہ اختر اورزین طارق کو انعامات سے نوازا ،وزیرتعلیم مراد راس  نے پوزیشن ہولڈر زطلبا کو مبارکباد دی، مرادراس کاکہناتھاکہ معیارِتعلیم میں بہتری کے ذریعہ رٹاسسٹم کا خاتمہ کریں گے۔

انٹرمیڈیٹ کےامتحان میں نمایاں پوزیشنزحاصل کرنیوالےطلباکاکہناتھا کہ وہ مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکےبعد ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنامثبت کردار ادا کرسکیں۔

طلبا 80029 پر رولنمبر  ایس ایم ایس کرکے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔

طلبا آن لائن رزلٹ جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

http://www.biselahore.com/

Sughra Afzal

Content Writer