اڈیالہ جیل کے ڈاکٹر کو کام کرنے سے روک دیا گیا،جا نیے کیوں؟

اڈیالہ جیل کے ڈاکٹر کو کام کرنے سے روک دیا گیا،جا نیے کیوں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: اڈیالہ جیل کے ہسپتال میں نئے ڈاکٹرکی تعیناتی کے لیے آئی جی جیل خانہ جات نے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بجھوادیا۔
 تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہدسلیم بیگ نےچندروزقبل کریمنل اورسیاسی شخصیات کے ساتھ تعلق استوارکرنے پرڈاکٹرعمیرکو کام کرنے سے روکتےہوئےمحکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا ۔اڈیالہ جیل میں چونکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ان کی بیٹی اورداماد بھی موجودہیں تو جیل انتظامیہ ہرحرکت پر کڑی نظررکھے ہوئے ہے ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعمیرکاتعلق بھی سیاسی گھرانے سے ہے اورمسلم لیگ ن کے رہنما آفتاب شیخ کے بھتیجے بھی ہیں ۔ڈاکٹرکی سیٹ خالی ہونے پرآئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہدسلیم نےدونئے ڈاکٹرزکی تعنیاتی کے لیے مراسلہ محکمہ داخلہ کو بھجوادیا ہے ،جلد ازجلد تعیناتی کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ کرنے کی درخواست بھی کی ہے تاکہ جیل میں موجودقیدیوں کی صحت کا خیال رکھا جاسکے۔