بچوں کی صحت سے متعلق ہیلتھ کارڈ کے اجراء سے اساتذہ پریشان

بچوں کی صحت سے متعلق ہیلتھ کارڈ کے اجراء سے اساتذہ پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:سرکاری سکولوں میں بچوں کی صحت سے متعلق ہیلتھ کارڈ کے اجراء سے اساتذہ پریشان،بچوں کی نظر کمزور ہے یا نہیں اساتذہ کوبتانا ہوگا، پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے کہا کہ میڈیکل چیک اپ کے بغیر بچوں کی صحت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طلباء کےہیلتھ کارڈ بنانے کا منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ہیلتھ کارڈ کا پرفارمہ بھرنےاور اس کی فوٹو کاپی کروانے کی ذمہ داری اساتذہ کو دے دی گئی۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ میڈیکل کے بارے کچھ نہیں جانتے بچوں کو کیسے چیک کریں گے۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پرفارمہ میں بچوں کی صحت سے متعلق بنیادی چیزیں ہیں جسے اساتذہ باآسانی پر کرلیں گے۔ پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا تھا کہ میڈیکل چیک اپ کے بغیر بچوں کی صحت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔