ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے معروف بازار میں آگ لگ گئی

لاہور کے معروف بازار میں آگ لگ گئی
کیپشن: City42 - Fire Urdu Bazaar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور کے معروف اور مصروف  اُردو بازار میں کتابوں کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق راجپوت مارکیٹ اردو بازار میں تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دکان میں موجود کتابیں جل کر راکھ ہوگئیں۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

Sughra Afzal

Content Writer