کریسنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول فار گرلز میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

 کریسنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول فار گرلز میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :کریسنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول فار گرلز میں 6 ستمبر کے حوالے سے منعقد کیےجانے والی تقریب کا آغاز ،  طالبات نے پاکستان کا نقشہ اور قومی پرچم بنا کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق شادمان میں واقع کریسنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول فار گرلز میں منعقد کیےجانے والی تقریب کا آغاز قومی بینڈ بجاکر کیا گیا۔ یوم دفاع کی تقریب میں وائس پرنسپل صوفیہ قادر نے شرکت کی۔ طالبات نے پاکستان کا نقشہ اور قومی پرچم بنا کر شائقین سے خوب داد وصول کی۔

طالبات کا کہنا تھا کہ وہ اپنے نوجوانوں کی ملک کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، جبکہکوآرڈینیٹر سدرہ بٹ کا کہنا تھا کہ 6ستمبر کے حوالے سے تقریب منعقد کرنے کا مقصد بچوں کو یوم دفاع کی اہمیت کےبارے میں آگاہی دینا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں طالبات اور فیکیلٹی ممبران کیجانب سے سکول میں پودے بھی لگائے گئے۔