ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان مولانا فضل الرحمان پر برس پڑے

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان مولانا فضل الرحمان پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان مولانا فضل الرحمان پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ مولانا نے کبھی اپنے پاس سے کچھ خرچ نہیں کیا اور چلے ہیں وہ صدر بننے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ دوسروں کے پیسوں پر عیش کرتے رہے ہیں،ان کے صدر  بننے سے دنیا میں پاکستان کا کیا  امیج باقی رہ جائے گا۔

ایک سوال کے جواب پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارٹی میٹنگ ہوتی رہی ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کل سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی فتح ہوئی ہے۔ ڈی پی او کا ریکارڈ پچھلے کئی سالوں سے خراب ہے۔ عمران خان کے وژن پر پارٹی متحد ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer