ویب ڈیسک: ہربنس پورہ میں ڈولفن اہلکاروں نے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران اسنیپ چیکنگ ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا، ملزم نے اپنا تعارف بطور پولیس آفیشل کروایا۔
ملزم کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پولیس یونیفارم میں اسلحے کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہیں، ملزم کے قبضے سے پولیس کا جعلی کارڈ برآمد کر لیا گیا.
ملزم قیوم کو تھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کر دیا گیا۔