ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی کی روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو سے ملاقات

پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی کی روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو سے ملاقات کی۔  

ملاقات میں پاکستان کے سفیر نے روس کے ساتھ بہترین تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح قرار دیا ۔ خالد جمالی نے پاکستانی صدر عارف علوی کے ساتھ آلوداعی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔ 

پاکستان کے سفیر نے روس اور پاکستان کے تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔ پاکستان کے روس میں نئے تعینات سفیر خالد جمالی نے اپنے اسناد کی  کاپی روس کے نائب وزیر خارجہ کو پیش کی۔