اشرف خان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچھلے دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی کے خدشات ہیں جسے دیکھ کر سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 2.88 فیصد کی نمایاں کمی ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 2.57 ڈالر کمی سے 86.70 ڈالر فی بیرل تک گر چکا ہے۔ اسی طرح لندن برینٹ آئل 2.45 ڈالر کمی سے 88.48 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔
ماہرین کی رائے میں سال 2024ء کے اختتام تک خام تیل 70 ڈالر فی بیرل تک گرسکتا ہے، مسلسل بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے۔