عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات، سرگوشیوں میں گفتگو

Official secret act court, Cypher case, Imran Khan, Shah Mahmood Quraishi, Adiala Jail, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی،شاہ محمودقریشی کی پہلی ملاقات ہوئی۔ عمران خان سماعت کے دوران بظاہر صحت مند نظر آ رہے تھے تاہم بعض دیکھنے والوں کا خیال ہے کہ جیل میں قید کے دوران ان کا وزن کچھ کم ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کےخلاف سائفرکیس کی جیل میں سماعت کی تفصیلات  کے مطابق  چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود نے اڈیالہ جیل میں لگنے والی عدالت میں ملاقات کے دوران کچھ دیر سرگوشیوں میں بات چیت کی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے جیل میں قید  کے بعد پہلی مرتبہ بیک وقت کئی وکیلوں اور سماعت میں موجود دیگر افراد کے سامنے آنے کے  موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی اور انکے وکلا نے اڈیالہ جیل میں سہولیات سےمتعلق کوئی شکایت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز سائفر کیس کی سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی اپنی استدعا پر 9 اکتوبر تک سماعت ملتوی ہوئی۔
کمرہ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی،شاہ محمود سلاخوں کےپیچھےکرسیوں پر بیٹھے رہے۔ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود کے  درمیان سلاخیں حائل تھیں۔


پی ٹی آئی وکلا کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تھوڑی دیر بات ہوئی،ہاتھ بھی ملایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بظاہر نارمل صورتحال میں نظر آرہے تھے،وزن کم لگ رہاتھا۔ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ پراسیکیوشن نے ان کیمرہ سماعت اور جلد ٹرائل کی درخواستیں دائر کیں۔