ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے شیعب شاہین اور بیرسٹر گوہر خان کو ایک اور اہم منصب سونپ دیا

پی ٹی آئی نے شیعب شاہین اور بیرسٹر گوہر خان کو ایک اور اہم منصب سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کفایت علی شاہ : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیعب شاہین اور بیرسٹر گوہر خان کو ایک اور اہم منصب سونپ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات پر شیعب شاہین اور بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا ترجمان نامزد کردیا۔ نامزد ترجمان چئیرمین عمران خان سے متعلقہ قانونی اور سیاسی امور کی تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔ 

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر خان پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے اہم رکن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی حیثیت سے اپنا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔