حکومت پاکستان کا ایک اور بڑا فیصلہ، افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں کئی اشیا کو منفی لسٹ میں ڈال دیا

حکومت پاکستان کا ایک اور بڑا فیصلہ، افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں کئی اشیا کو منفی لسٹ میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پاکستان نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں کئی اشیا کو منفی لسٹ میں ڈال دیا، وزارت تجارت نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔ 

وزارت تجارت کے مطابق منفی لسٹ میں وہ تمام اشیا ہیں جن کی اسمگلنگ کے خدشاد ہیں۔ ان اشیا میں ٹائر،چائے کی پتی ، گھریلو الیکٹرانک اشیاء ،کاسمیٹک  وغیر شامل ہیں، ان اشیاء میں خشک میوہ جات ،پھل اور ویکیوم فلاسک بھی شامل ہیں۔ 

وزارت تجارت نے اس سلسلے میں ایس آر او 1397 جاری کردیا ہے۔ 

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ان احکامات کا اطلاق پہلے سے پورٹ پت پہنچے ہوئے کنسائمنٹ پر نہیں ہوگا، جبکہ اس پابندی کا اطلاق ان اشیاء پر بھی نہیں ہوگا جو کہ امدا کی مد میں بھیجی گئی ہوں۔