ٹیکس چوری روکنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک، بڑافیصلہ کرلیا

ٹیکس چوری روکنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک، بڑافیصلہ کرلیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:ٹیکس چوری روکنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک،پی آر اے کی جانب سے ماسٹر فرنچائزز سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹس کی تمام فرنچائزز کا ٹیکس ماسٹر فرنچائز سے وصول کیا جائے گا،ریسٹورنٹس کاماسٹر فرانچر کسٹمرسےٹیکس وصول کرکےجمع کروانے کاپابند ہوگا۔
یاد رہے کہ پی آر اے کی جانب سے پہلے فرنچائززسے انفرادی ٹیکس وصول کیا جاتا تھا،جبکہ اب انفرادی کی بجائے ریسٹورنٹس کی ماسٹر فرنچائزز سے ٹیکس وصول ہوگا،پنجاب سیلز ٹیکس ایکٹ 2012 کے سیکشن 14 اے کے تحت ٹیکس وصولی ہوگا۔
تمام وڈ پوائنٹ کی ماسٹر فرنچائززسے ٹیکس وصول کیا جائے گا،ٹیکس کی ادائیگی موبائل ایپس اور سمارٹ کارڈ سے بھی کی جا سکے گی۔

اس کے علاوہ وڈ پوائنٹس میں کافی ہاؤسز ، ہوٹلز ، ریسٹورنٹس بھی شامل ہیں۔