ویب ڈیسک :پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔
وفاقی حکام کے مطابق خیبر پختونخواکے ضلع بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل میں ایک ڈیڑھ سالہ بچی پولیو وائرس کے نتیجے میں معذور ہوگئی, اب تک پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 3 ہوگئی ,پولیو سے متاثر تینوں بچے ضلع بنوں کے رہنے والے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ضلع بنوں کے ماحولیاتی نمونے میں بھی ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی , جس کے بعد پاکستان میں اب تک 34 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔