پولیو مہم کا تیسرا روز,4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جا چکے

پولیو مہم کا تیسرا روز,4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جا چکے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان :پولیو مہم کا تیسرا روز، 4 لاکھ 26 ہزار 537 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
ڈی سی رافعہ حیدر کے مطابق جاری پولیو مہم میں اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 121 گھروں کو کور کیا جا چکا ،67انکاری والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے،
7روزہ پولیو مہم میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان نصر اللہ رانجھا کا یو سی 54 میں پولیو ویکسین مہم کا جائزہ،اے سی کینٹ نبیل میمن کا ایئرپورٹ سی 6 اور فیز 5 ڈبلیو 7 میں پولیو ورکرز کے کام کا معائنہ،اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف کا یوسی، 99 میں پولیو ٹیم نمبر 8 کی اچانک چیکنگ،اے سی سٹی واثق عباس ہرل یو سی 94 اور 79 میں پولیو قطرے پلانےکےعمل کی مانیٹرنگکر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ اے سی شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی، 42 باوا جان کالونی داروغہ والا میں پولیو ورکرز کےکام کا معائنہ کیا۔
ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کر کے بچوں کو معذوری سے بچائیں۔