ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے نگران حکومت سے 7ارب گرانٹ مانگ لی

ایل ڈی اے نے نگران حکومت سے 7ارب گرانٹ مانگ لی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :ایل ڈی اے مالی مشکلات کا شکار ،سڑکوں کی تعمیرو بحالی قرضوں پرہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے نگران حکومت سے 7ارب گرانٹ ان ایڈ مانگ لی،شاہراہوں کی بحالی کیلئےشہرکی سکیموں کو 3حصوں میں تقسیم کردیا گیا،منظور شدہ سکیموں میں نئی روڈز اور جاری سکیموں کو شامل کیا گیا ہے۔تیسری کیٹگری میں غیر منظور شدہ سکیموں کی روڈز شامل کی گئیں ہیں۔
مزید ایل ڈی اے نے 61شاہراہوں کی بحالی کا تخمینہ 1ارب 80کروڑ سےزائدلگایا،غیر منظور شدہ سکیموں کی 53شاہراہوں کاتخمینہ 3ارب 30کروڑ سے زائد لگایا گیا،شاہراہوں کی بحالی کے ساتھ پیچ ورکس بھی یقینی بنایا جائے گا۔
اس کے علا وہ انجینئرنگ ونگ نےپروپوزل تیار کرکے کمشنر سمیت اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا،پروپوزل کی حتمی منظوری حکومت پنجاب اور کابینہ سے لی جائے گی۔