ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خاتون جج نےماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کو  شیخ محمود کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Shaikh Mahmood Iqbal, GEPCO, Master Tiles, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گوجرانوالہ کی خاتون سول جج نے نےماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر  شیخ محمود کو  گیپکو الیکٹرک کمپنی کو دیئے ہوئے چیک باونس ہونے کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے گیپکو کے سب سے بڑے نادہندہ ماسٹر ٹائلز فیکٹری کے ڈائریکٹر شیخ محمود اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے سے پہلے گیپکو کے ساتھ نادہدگی کا معاملہ حل کرنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت بھی  دیا، جب شیخ محمود اقبال گیپکو حکام کو بارہ کروڑ روپے سے زیادہ واجب الادا رقم کی ادائیگی کا کوئی قابل عمل طریقہ نہ بتا سکے تو  سول جج نادیہ یعقوب نےڈائریکٹر ماسٹر ٹائلز شیخ محمود اقبال کوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 شیخ محمود اقبال نے ریکوری کے عوض گیپکو کو 12کروڑ36 لاکھ چھپن ہزار885 روپے کے بوگھس چیک دیئے تھے، چیک کیش نہ ہونے پر گیپکو کے ریکوری آفیسر محمد حسین نے شیخ محمود اقبال کیخلاف 16 ستمبر کو تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ اس مقدمہ میں شیخ محمود کو پیر کےروز گرفتار کر کے تھانہ کی حوالا میں بند کر دیا گیا تھا۔