ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد لینڈ کرنےوالے نجی ائیرلائن کےجہاز میں  خرابی، مسافر اندر پھنس گئے

Islamabad Airport, Technical fault in plane, Ground Power Unit fault in aeroplane, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: اسلام آباد  ائیرپورٹ پر  سیریئن ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں تکنیکی مسئلہ کے سبب مسافر پرواز کی لینڈنگ کے بعد ایک گھنٹہ تک جہاز میں پھنسے رہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سیریئن ائیر لائن کی فلائٹ ای آر 502  لینڈ کرنے کے بعد  طیارہ میں سےمسافروں کو نکالنے کے لیے تکنیکی خرابی کے باعث بورڈنگ بریج نہ لگایا جا سکا ۔بورڈنگ بریج نہ لگنے سے مسافر ایک گھنٹہ جہاز کے اندر  پھنسے رہے۔

جہاز کے عملہ نے انجن بند کر دیئے جس کے نتیجہ میں جہاز کا ائیرکنڈیشننگ سسٹم بھی بند ہو گیا اور لائٹیں بھی بند ہو گئیں۔ ائیر بس طیارے میں حبس کے باعث بہت سے مسافروں کی حالت غیر ہو گئی ۔جہاز میں بچوں سمیت بزرگوں کی بڑی تعداد سفر کر رہی تھی ۔

اسلام آباد ائیرپورٹ کےایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کا جی پی یو (گراونڈ پاور یونٹ) خراب ہونے کے باعث بورڈنگ بریج نہیں لگ سکا ۔ متبادل جی پی یو فراہم کر کے مسافروں کو نکال لیا گیا تھا ۔