ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک سے پیسے نکلوانے والے ہو جائیں ہوشیار

بینک،کیش،شہری،لوٹ مار،ڈاکو،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) بینک سے پیسے نکلوانے والے یکے بعد دیگرے لٹنے لگے ، ٹاؤن شپ میں شہری سے 12لاکھ اور ہربنس پورہ میں شہری سے ایک لاکھ نقدی اور دو قیمتی موبائل فون ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لی ۔

پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں اے ٹی ایم سے ایک لاکھ روپے نکلوانے والا تاجر لوٹ لیا گیا ، ڈاکو شہری ناصر سے ایک لاکھ نقدی اور دو قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار  ہوا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔

دوسری واردات ٹاؤن شپ میں زبیر نامی شہری سے 12 لاکھ لوٹ کیے گئے ، زبیر بینک سے بارہ لاکھ نکلوا کر گھر آرہا تھا ، واپسی پر ڈاکووں نے روک کر لوٹ مار کی ۔ پولیس نے وارداتوں پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جا سکا۔