اسد عمر نے قومی اسمبلی میں نہ جانے کی اصل وجہ بتا دی

asad umer statement
کیپشن: asad umer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا چرچا آڈیو لیکس کا ہے، ہماری بات بھی آڈیو لیکس سے جڑی ہوئی ہے۔ آڈیو لیکس جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کی ہے،وہ بات کر رہے ہیں ایم این ایز کے استعفوں سے متعلق ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمرنے کہا کہ ہم یہاں کیوں پہنچے؟ استعفے کیسے ہوئے؟سابق وزیر اعظم عمران خان نے چین اور روس کا دورہ کیا، پاکستان کی مدد کا اعادہ کیا گیا، پاکستان کی بڑی صنعتیں 10 فیصد سے زیادہ ترقی کر رہی تھیں۔ کسی طریقے سے بھی دیکھیں پاکستان اچھے مقام پر کھڑا تھا۔اسلامی دنیا میں کتنے عرصے بعد ہوا اسلامی دنیا کے وزرائے خارجہ آئے ہوئے تھے، اسلام اور کشمیر کی بات ہورہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ پیدوار ہورہی تھیں، ریکارڈ ایکسپورٹ ہورہی تھی۔  دنیا کے اندر اینٹی مسلم سازش چل رہی تھی۔ ضمیروں کی بولی لگا کر لوگوں کا ووٹ خریدا گیا۔قومی سلامتی دو بار کہتی ہے کہ مداخلت ہورہی ہے۔ جب یہ ہوا تو عمران خان نے اپنی کابینہ کے سامنے بات کی کہ اتنی بڑی سازش کے بعد کیا ہمیں قومی اسمبلی کا حصہ رہنا چاہیے۔

 پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ اب کیا ہورہا ہے، لیکن کمال ہے کہ حکومت پوچھ بھی نہیں رہی،بات چیت ہورہی ہے کہ کیسے ہم من پسند نام دیکھیں، اور چن چن کر کن کے استعفے قبول کرنے ہیں۔دو دن بات کے بعد استعفے کا فیصلہ ہوا، استعفی دیا جاتا ہے، سپیکر نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ خصوصاً جیسے انہیں ضمنی الیکشن میں انہیں پیھنٹا لگا، یہ خوفزدہ ہیں ان ایک سو تیئس الیکشن کرانے سے، ساکھ تو ان کی رہی نہیں۔کہتے ہیں سیلاب کی وجہ سے الیکشن نہیں کرائے، ننکانہ میں کونسا سیلاب تھا، کراچی میں کونسا سیلاب تھا۔اب کراچی سے نئی خبریں آرہی ہیں لوکل الیکشن کو ملتوی کیا جائے، کہتے ہیں پولیس والوں کی کمی ہورہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer