موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر  

موٹرسائیکل ،یاماہا،مقامی کرنسی،قیمت،ڈیلرز،سٹی42
کیپشن: motor cycles,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موٹرسائیکل کے شوقین افراد کےلئے بری خبر، یاماہا نے اپنی تمام موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں بڑاضافہ کردیا ۔

  قیمت میں اضافے کی وجہ مقامی کرنسی کی قدر میں کمی بتائی جاتی ہے۔ یاماہا کی سال 2022 میں یہ پانچویں مرتبہ قیمت میں اضافہ ہے۔ بائیک  کمپنی فروری 2022 سے قیمتوں میں باقاعدگی سے اضافہ کر رہی ہے۔ موٹر سائیکل ڈیلرز اور صنعت کے ماہرین پاکستان میں جاری معاشی مسائل کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ تازہ ترین سرکاری رپورٹس کے مطابق، بائیک مینوفیکچرنگ کو 94 فیصد تک مقامی بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے موٹرسائیکل بنانے والوں کیلئے اس قدر متواتر اور اتنے بڑے مارجن سے قیمتیں بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔