ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاداب خان سے شادی؟اداکارہ کنزہ ہاشمی کا حیران کن در عمل

Kinza Hashmi reacts to marriage rumours with Shadab Khan: ‘What are you saying
کیپشن: Kinza Hashmi reaction
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ کنزہ ہاشمی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں جن کی اداکاری کو ںاظرین نے سراہا، 2014 میں اداکاری کا آغاز ڈرامہ  ڈرامہ سیریل ادھورا ملن کرنے والی کنزہ آج ایک سپرسٹار بنی ہوئی ہیں، اداکارہ نے بہترین خاتون منفی اداکارہ کا ہم ایوارڈ بھی جیتا ہے، اداکارہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں شاداب خان کے بارے جان کر چونک گئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی اور  قومی کرکٹر شاداب خان کی شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں جن پر اداکارہ کا ردعمل بھی آیا،  شاداب خان ایک پاکستانی قومی اور بین الاقوامی کرکٹر ہیں جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی میچ کھیلے ہیں۔ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے نائب کپتان بھی ہیں۔

شاداب باصلاحیت آل راؤنڈر  اورکامیاب ترین باؤلر ہیں، شاداب خان بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ ہیں۔ 2018 میں شاداب خان پاکستان کے ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکار احسن خان کے ایک شو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں مہمان کے طور پر اداکارہ کنزہ ہاشمی اور اداکار  سمیع خان موجود ہیں،احسن خان نے کنزہ سے سوال  کیا کہ شاداب خان انسٹاگرام پر صرف ایک مشہور اداکارہ کو فالو کر رہے ہیں اور وہ آپ ہیں۔ کیا آپ اس بارے میں کچھ کہنا چاہو گی گے؟

پہلے تو کنزہ اس بات پر چونک پڑی، پھر اس نے کہا، اچھا۔ میں یہ نہیں جانتی تھی،  اداکار سمیع خان نے کنزا کا مذاق اڑایا اور کنزہ نے کہا کہ نہیں مجھے نہیں معلوم کہ وہ واقعی مجھے فالو کرتے ہیں، کیونکہ میں شاداب خان کو فالو نہیں کر رہی ۔

لیکن اگر وہ مجھے فالو کرہے ہیں تو میں ان کی شکر گزار ہوں۔کنزہ نے مزید کہا کہ  ظاہر ہے شاداب نے مجھے دیکھا ہوگا میرا کام پسند کیا ہوگا، اگلے دن نشر ہونے والے اس انٹرویو کے بعد شاداب خان نے کنزا کو ان فالو کر دیا۔

بعد ازاں اداکارہ کنزہ اور شاداب خان کی شادی کے بارے بھی چہ مگوئیاں ہوتی رہیں مگر ان افواہوں کو اداکارہ نے کوئی اہمیت نہیں دی اور نہ ہی شاداب خان کی جانب سے کوئی درعمل سامنے آیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer