عمران خان کی گرین ایریا بچاؤ پالیسی کو دھچکا لگ گیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) سابق وزیراعظم عمران خان کی گرین ایریا بچاؤ  پالیسی کو دھچکا،  پنجاب حکومت کا ماسٹر  پلان نہ ہونیوالے اضلاع میں نجی سوسائٹی مالکان کو بڑا ریلیف، نان ٹیکنیکل کمیٹی کو اضلاع کی نئی حد بندیاں کرکے سوسائٹی پاس کرنے کا اختیار دیدیا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں گزشتہ ماہ ہائی لیول اجلاس ہوا،جس میں سیکرٹری بلدیات، ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر افسران موجود تھے, اجلاس میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں نان ٹیکنیکل کمیٹی ڈی پی ڈی سی کو ایک ماہ کےمختصر وقت میں سوسائٹی پاس کرنے کیلئے، حد بندی کرنے کاخصوصی ٹاسک بھی سونپا گیا ۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے قانون میں اختلاف ہونے پر اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی تھی، اجلاس میں ڈی پی ڈی سی جیسی نان ٹیکنیکل کمیٹی کو شہر کے اہم فیصلوں کا اختیار دیا گیا،حد بندی کے لئے ٹریفک،انوائرمنٹ، ہائوسنگ، سوشل اکنامک، کلچرل، ایکلوجیکل سٹڈیز درکار ہوتی ہیں، ایک ماہ کے اندر ان میں سے ایک سٹڈی بھی نہیں کی جاسکتی۔

ایک ماہ میں ماسٹر پلاننگ کے لئےکمیٹی لینڈ یوز سروے بھی کروانے کی اہل نہیں ہوگی، صرف لاہورکے ماسٹر پلان کی پلاننگ میں دو سال لگ گئے،جو تاحال فائنل ہونا باقی ہے،شہر کی ماسٹر پلاننگ کے لئے ایل ڈی اے جیسا ادارہ52 کروڑخرچ کرکے بھی سٹڈی مکمل نہ کرسکا،اسی طرح دیگر اضلاع کے لئے ایک ماہ میں شہر کی حد بندی کرکےسوسائٹیاں پاس کرنا ٹیکنیکلی ناممکن عمل ہوگا،تاہم سیکرٹری بلدیات کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں سابق وفاقی حکومت کا پرانا آرڈرمعطل کیا گیا،سابق وفاقی حکومت نے حکم دیا تھا کہ کوئی بھی سوسائٹی بغیر ماسٹر پلان پاس نہیں ہوگی،بغیر ماسٹر پلان والے اضلاع کو پھیلائو سے روکا گیا تھا۔