ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا

مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی  رہنما مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر عدالت سے روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع  کیا تھا جس پر عدالت نہیں ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کرکے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔