ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ جانے والے افراد کیلئے اہم خبر، نئی شرائط سامنے آگئیں

Fly to UK new rules
کیپشن: Fly to UK
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: برطانیہ کے پوری دنیا کے لیئے نئے سفری قوانین لاگو ہوگئے،  آج بروز سوموار چار اکتوبر سے سفری قوانین لاگو ہوئے جن کا اعلان کردیا گیا۔

برطانیہ کی جانب سے  پچاس سے زائد مملک کو مکمل ویکسنیٹڈ ممالک کے طور پر رکھا گیا۔  تاحال پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش کی عوام کو آنے کی اجازت نہیں کیونکہ یہ ممالک ویکسنیٹڈ لسٹ میں شامل نہیں۔ ویکسنیٹڈ فہرست میں شامل ممالک کے افراد کو سفر سے قبل ٹیسٹ نہیں کروانا ہوگا۔

ویکسنیٹڈ ممالک کے افراد کو برطانیہ پہنچنے سے قبل لوکیٹر فارم اور سیکنڈ ڈے ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔ جن ممالک کے نام ویکسنیٹڈ لسٹ میں شامل  نہیں ان کو سفر کی اجازت ہوگی تاہم72 گھنٹہ پہلے ٹیسٹ لازم ہوگا۔ ان ممالک کے افراد کو دوسرے اور آٹھویں دن کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

جن ممالک کا ریڈ لسٹ میں نام نہیں اور نان ویکسنیٹڈ ممالک کے افراد کو دس دن کوارنٹائن بھی کرنا ہوگا۔ ہر ہفتہ بعد کچھ ممالک کو ویکنیٹڈ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جایا کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer