ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے نئی پالیسی

Punjab Education Foundation/Anti Harrasment Act
کیپشن: Woman Harassment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومر)خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نئی پالیسی, پارٹنر سکولوں کو ویمن ہراسمنٹ قانون نافذ کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کےمطابق  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو ویمن ہراسمنٹ قانون نافذ کرنے کی ہدایت کر دی ہے,سکولوں کے سربراہان کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں تعینات خواتین اساتذہ اور سٹاف کو تحفظ دینا سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پارٹنر سکولوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر متعلقہ سکول کے خلاف کارروائی ہو گی۔؂

واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب کے سابق  آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبے  کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل‘ قائم کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مقدمات کی تیز رفتار تفتیش کی مانیٹرنگ کریں گے، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل“ کی مانیٹرنگ کریں گے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق  اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل“ کو ایک ہفتے میں فعال بنایاجائے، اضلاع میں خصوصی سیل سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی نگرانی میں کام کریں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین کی کالز پر 15 منٹ میں ریسپانس یقینی بنایا جائے گا، جبکہ لیڈی پولیس اہلکار سپورٹ آفیسر کے فرائض انجام دیں گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer