اہم سرکاری ادارے میں بلیک لسٹ ملازمین تنخواہیں وصول کرنے لگے

Black list employees
کیپشن: Salary
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گھوسٹ کے بعد بلیک لسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، ہربنس پورہ سب آفس میں جون میں کرپشن الزامات پر بلیک لسٹ ہونیوالے 30 سے زائد ملازمین تین ماہ تک تنخواہیں وصول کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گھوسٹ کے بعد بلیک لسٹ ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے، بلیک لسٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کرکے کمپنی کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تین ماہ قبل بلیک لسٹ کیے گئے ملازمین کمپنی سے تنخواہ بھی وصول کرتے رہے، کمپنی نے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کی۔

بلیک لسٹ ملازمین کو ہربنس پورہ دفتر کے عملے کی مکمل سپورٹ حاصل رہی، 30 سے زائد ملازمین پر کمپنی میٹرز کی غلط تنصیب اور رشوت ستانی کا الزام تھا، کمپنی لاء کے تحت بلیک لسٹ ملازمین تنخواہ بھی وصول نہیں کر سکتے تھے۔

جس پر ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنیوالے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ چھان بین شروع کرنے کیساتھ ملازمین کو ایک بار پھر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔